سوڈان میں بارشوں سے 46 افرادہلاک،100سے زائد زخمی

ْ ساڑھے چودہ ہزار مکانوں کو نقصان پہنچا،ملک بھر کی18 میں سے سولہ صوبے شدید متاثر ہوئے،حکام

پیر 19 اگست 2019 14:29

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) افریقی ملک سوڈان میں شدید بارشوں کے بعد کم از کم چھیالیس افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طبی حکام نے بتایاکہ ملک بھر میں گزشتہ دو ماہ سے جاری بارشوں اور سیلاب نے ہزاروں گھر برباد کر دئیے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے مطابق چودہ جون کے بعد سے تقریبا ایک سو افراد زخمی بھی ہوئے ۔ حالیہ بارشوں سے سوڈان کے اٹھارہ میں سے سولہ صوبے شدید متاثر ہوئے جبکہ ساڑھے چودہ ہزار مکانوں کو نقصان پہنچا ۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق متاثر ہونے والے گھرانوں کی تعداد سولہ ہزار کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :