غیر قانو نی خلاف ضابطہ تعمیرا ت پر25 نوٹسز جاری

پیر 19 اگست 2019 19:58

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ نے غیر قانو نی خلاف ضابطہ تعمیرات پر کا روا ئی کرتے ہوئے 25 نوٹسز جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کینٹ کے مطا بق راولپنڈی کینٹ بورڈ کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے عملے نے غیر قانونی بلڈنگ اور بغیر نقشہ جات کے خلاف کارروائی میں کینٹ کے علاقوں ویسٹریج ، ڈھوک گجراں ، مصریال روڈ، افشاں کالونی ،رینج روڈ کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور بغیر نقشہ کی تعمیرات پر U/s 185 اور U/s 256 کے تحت 25 خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مالکان کو نوٹس دیے اور ہدا یا ت جا ری کیں کہ وہ اپنے نقشے جلد از جلد کنٹو نمنٹ بو رڈ کے دفتر میں جمع کر وا ئیںتا کہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے۔