ملائشین پام آئل کے نرخوں میں 1فیصد کا اضافہ

جمعرات 22 اگست 2019 13:49

ملائشین پام آئل کے نرخوں میں 1فیصد کا اضافہ
کولالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء)ملائشین پام آئل کے نرخوں میں 1فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ پام آئل کی پیداوار توقع سے کم ہونے کے خدشات ہیں ۔

(جاری ہے)

بُرسا ملائیشیا ڈرائیوٹیو ایکسچینج میں پام آئل کی نومبر کے لئے سپلائی کے سودے 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 2208 رنگٹ (528.86ڈالر ) فی ٹن طے پائے جوکہ ایک ہفتے کے دوران پام آئل کے نرخ میں اعلی اضافہ ہے ۔