نصیرآباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے عطائی ڈاکٹروں نان کوالیفائی میڈیکل اسٹور لیبارٹریوں پر چھاپے

ہفتہ 24 اگست 2019 16:17

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) نصیرآباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں کا عطائی ڈاکٹروں نان کوالیفائی میڈیکل اسٹور لیبارٹریوں کی دکانوں پر چھاپے اور چیکنگ، چار میڈیکل اسٹور پر جرمانے ایک عطائی کلنک اور دو میڈیکل اسٹور سیل کردیا گیا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی غلام حسین بھنگر ڈرگ انسپکٹر نصیرآباد ڈاکٹر اعجاز علی،ڈاکٹر منظوراحمد ابڑو،فارمیسسٹ ڈاکٹرطاہرکاسی پر مشتمل ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ٹیم کا پولیس نفری کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی شہر کے مختلف میڈیکل اسٹور۔

اتائی ڈاکٹرز اور لیبارٹریز کے خلاف کاروائی کی کاروائی کے خوف سے بعض اتائی ڈاکٹر اور سند نہ رکھنے والے میڈیکل اسٹور اپنی دکانیں بند کر کے رفوع چکر ہوگئے چھاپہ مار ٹیم نے ڈاکٹرز کے سند۔

(جاری ہے)

میڈیکل اسٹور مالکان کے لائسنس، ادویات کی معیار اور صفائی بھی چیک کی کاروائی کے دوران چار میڈیکل اسٹور پر بھاری جرمانے،ایک اتائی ڈاکٹر کی کلینکس اور دو میڈیکل اسٹور کو سیل کردیا گیا چھاپہ مارٹیم کا کہنا تھاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی جاری رہے گاانہوںنے کہاکہ کسی کوبھی انسانی جانوں سے کھلینے کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے عوام ایسے افرادکی نشاندہی کرے تاکہ ضلعی انتظامیہ ایسے افرادکوکبھی نہیں بخشے گی ان کے خلاف ہرقسم کی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :