واسا کی جانب سے بابوصابو کے مقام پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی مختص زمین پر شجر کاری مہم کا آغاز
بابو صابو کے مقام پر10ہزار پودے لگائے جائیں گے ،دیکھ بھال بھی کی جائے ‘ایم ڈی سید زاہد عزیز
ہفتہ 24 اگست 2019 18:44
(جاری ہے)
ایم ڈی واسا نے اس موقع پر واسا کے عملہ کو ہدایت کی کہ پودے لگانا کافی نہیں بلکہ اس کی نشوونما بھی اتنی ہی ضروری ہے جیسے اپنے بچوں پرورش کرنا۔
مزید برآں انہوں نے کہا کہ بابو صابو کے مقام پر10ہزار پودے لگائے جائیں گے اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ ان کی دیکھ بھال اور آبیاری بھی کریں۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ اس جگہ کا انتخاب اس لئے کیا گیا ہے کہ یہاں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جاناہے اور یہاں زیادہ سے زیادہ درختوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پودے ماحولیاتی تبدیلی میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں اس لئے واسا کے تمام افسران اپنے دفاتر اور واسا کی ڈرینوں کی گردونواح زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق شجر کاری مہم کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنائیںتاکہ گلوبل وارمنگ کے اثرات کم سے کم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں لگائے گئے پودوں کی نشوونما اور دیکھ بھال ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے عملہ کی ذمہ داری ہے۔تقریب کے اختتام پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے گورننگ باڈی کے عہدیداروں ، وائس چئیرمین واسا ، ایم ڈی واسا، ، ڈی ایم ڈی (آپریشن) ، ڈی ایم ڈی (انجنئیرنگ)اور ڈی ایم ڈی (ایف اے اینڈ آر) اور واسا کے دیگر افسران نے ایک سو پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغازکیا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.