اداکار نیبل یکم ستمبر کو 51 ویں سالگرہ منائیں گے

جمعرات 29 اگست 2019 14:33

اداکار نیبل یکم ستمبر کو 51 ویں سالگرہ منائیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2019ء) ’’دھواں‘‘اور ’’بلبلے‘‘ فیم ٹی وی کے نامور اداکار نبیل اپنی 51ویں سالگرہ یکم ستمبر کو منائیں گے، نبیل یکم ستمبر 1968ء فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور بعد میں لاہورمنتقل ہو گئے جہاں سے انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں کام شروع کیا۔

(جاری ہے)

اداکار نبیل کو کوئٹہ پی ٹی وی سنٹر ڈرامہ سیریل’’دھواں‘‘ میں یادگار کردار ادا کرنے پر ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ اداکار نبیل ان دنوں اپنی مشہور سیریل ’’بلبلے‘‘ میں بھی شائقین سے داد وصول کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :