سرینا ولیمز کی فتوحات برقرار، یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

پیر 2 ستمبر 2019 11:24

سرینا ولیمز کی فتوحات برقرار، یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) امریکا کی نامور ٹینس سٹار 23 ویمنز سنگلز گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز، یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا، برطانوی ٹینس سٹار جوہانا کونتا اور چین کی وانگ کیانگ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں جبکہ آسٹریلیا کی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایشلے بارٹے اپ سیٹ شکست کے بعد اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا اور امریکا کی میڈیسن کیز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔

امریکا میں جاری میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں میزبان سابق عالمی چیمپئن سرینا ولیمز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کروشیا کی پیٹرا مارٹک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

یوکرائن کی ایلینا سویٹو لینا نے میزبان میڈیسن کیز کو 7-5 اور 6-4 سے مات دی۔ انگلینڈ کی جوہانا کونتا نے بھی پری کوارٹر فائنل لائن عبور کر لی، انہوں نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

انکی فتح کا سکور 6-7،) (1-7، 6-3 اور 7-5 تھا۔ چین کی وانگ کیانگ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی سیکنڈ سیڈڈ حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔ واضح رہے کہ کوارٹر فائنل رائونڈ میں سرینا ولیمز کا مقابلہ چین کی وانگ کیانگ سے ہوگا جبکہ ایلینا سویٹولینا کا مقابلہ جوہانا کونتا سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :