آسٹریلوی ویمن ٹیم 5 ستمبر کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے اپنے دورے ویسٹ انڈیز کا آغاز کریگی

پیر 2 ستمبر 2019 15:45

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) آسٹریلوی ویمن ٹیم 5 ستمبر کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے اپنے دورے ویسٹ انڈیز کا آغاز کریگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ویمن ٹیم 5 ستمبر کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے اپنے دورے کا آغاز کریگی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 8 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :