محمد شامی تیز ترین 150 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے بھارتی بائولر بن گئے

پیر 2 ستمبر 2019 17:03

محمد شامی تیز ترین 150 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے بھارتی بائولر ..
کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) محمد شامی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 150 وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے بھارتی بائولر بن گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں راہکیم کورنوال کو آئوٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ شامی نے کیریئر کے 42ویں ٹیسٹ میچ میں 150 وکٹیں مکمل کیں۔ بھارت کی طرف سے تیز ترین 150 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز کیپل دیو کو حاصل ہے جنہوں نے 39 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، جواگال سریناتھ 40 میچز میں ڈیڑھ سو وکٹیں مکمل کر کے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :