صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں آغاز

جمعرات 5 ستمبر 2019 23:05

صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لالہ ایوب ہاکی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) خیبرپختونخواہاکی ایسوسی ایشن کی ہدایت پرپشاورڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن نے اپنے ہاکی کھلاڑیوں کی صلاحیتیں بڑھانے اورمزید نکھارلانے کے لیے ایک ماہ کاٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کالالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں آغاز کردیاہے۔

(جاری ہے)

صوبائی صدر خیبرپختونخواہاکی ایسوسی ایشن سید ظاہر شاہ نے کہاکہ تمام ضلعی ایسوسی ایشنزکے عہدیداروں کو اطلاع دیدی گئی ہے کہ کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ لگائے تاکہ کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار آئے تاکہ وہ پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواٹیم کی سلیکشن کی غرض سے ہونیوالے ٹرائلز میں بھر پور حصہ لے سکے،انہوںنے کہاکہ صوبائی ٹیم کیلئے عنقریب ٹرائلز لئے جائینگے۔

انکاکہناتھاکہ خیبرپختونخواہاکی کا گڑھ ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس مرتبہ گیمز میں نمایاں کاکردگی دکھاتے ہوئے تائٹل اپنے نام کرے۔سید طاہرشاہ نے کہاکہ کیمپ کی نگرانی وہ خود کرینگے جبکہ کیمپ کمانڈنٹ سابق انٹر نیشنل کھلاڑی ضیاء بنوری اور یاسر اسلام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :