سعودی عرب میں بچہ پیدا ہونے پر ملازم کوتین،خاتون کو 70 دن کی چھٹی

سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کو شادی کرنے پر چھٹی دینے کا قانون نہیں ہے،وزارت سول سروس

ہفتہ 7 ستمبر 2019 15:20

سعودی عرب میں بچہ پیدا ہونے پر ملازم کوتین،خاتون کو 70 دن کی چھٹی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) سعودی وزارت سول سروس نے کہا ہے کہ بچہ پیدا ہونے پر ملازم کو 3 دن چھٹی لینے کا حق ہے جبکہ بچہ پیدا ہونے پر خاتون ملازمہ کو 70 دن کی چھٹی دی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیماری کے بعد فالو اپ کے لئے ڈاکٹر رجوع کرنے پر ملازم کو چھٹی لینے کا حق ہے بشرطیکہ متعلقہ صحت ادارے سے تحریری سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے۔

(جاری ہے)

وفات کی صورت میں بھی چھٹیوں کا قانون واضح کرتے ہوئے سول سروس نے کہا کہ کارکن کے رشتہ داروں کے تین درجے ہیں جن کی وفات پر 5 دن کی چھٹی دی جائے گی اور وہ درجے اس طرح ہیں ، پہلا درجہ والدین، دادا ، دادی۔ دوسرا درجہ بیٹے ، بیٹیاں ، پوتے اور پوتیاں جبکہ تیسرا درجہ ہے بھائی، بہنیں اور ان کی اولاد۔ ان رشتہ داروں کی وفات پر کارکن کو چھٹی دی جائے گی۔وزارت سول سروس نے کہا کہ سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کو شادی کرنے پر چھٹی دینے کا قانون نہیں ہے۔ سول سروس کے ضابطوں میں ’’شادی کی چھٹی‘‘ کے نام پر کوئی چھٹی نہیں جبکہ نجی شعبے سے وابستہ کارکن شادی کرنے پر ملازم کو 5 دن کی چھٹی دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :