چین میں گزشتہ35 سالوں میں اساتذہ کی تعداد میں80 فیصد کا اضافہ

منگل 10 ستمبر 2019 14:55

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2019ء) چین میں منگل کو35 واں یوم اساتذہ منایا گیا۔ چین کی وزارت تعلیم کی جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں اساتذہ کی تعداد ایک کروڑ66 لاکھ 28 ہزار300 تک پہنچ چکی ہے ، جس میں35 سا ل پہلے کے مقابلے میں تقریباً 80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تنخواہ میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور کمائی کے لحاظ سے یہ شعبہ ملک بھر کی 19 صنعتوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آتا ہے۔مرکزی خزانہ اساتذہ کے لئے زیادہ خرچ کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :