ایردوآن کے قریبی ساتھی سابق نائب ترک وزیراعظم کا سیاسی جماعت کا اعلان

تمام تر کامیابیوں کے بعد ترکی کو آج جن حالات کا سامنا ہے یہ بہت ہی افسوسناک ہیں،علی بابا جان کا انٹرویو

بدھ 11 ستمبر 2019 13:25

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) سابق ترک نائب وزیر اعظم علی باباجان نے اس سال کے آخر تک ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ صدر رجب طیب ایردوآن کی حکمران جماعت اے کے پی کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔ ہم 2020ء سے قبل سیاسی جماعت قائم کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں پر معیار کی اہمیت ہو گی۔علی باباجان کے بقول انسانی حقوق، آزادی اظہار، عوامیت پسند جمہوریت اور قانون کی حکمرانی جیسی اقدار کا ہم نے ہمیشہ دفاع کیا ہے اور ہم ان پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ اصول ہمارے لیے وقتی سیاسی ترجیح نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام تر کامیابیوں کے بعد ترکی کو آج جن حالات کا سامنا ہے یہ بہت ہی افسوسناک ہیں۔ ان کے بقول جب ان حالات کی وجہ جاننے کی کوشش کی تو علم ہوا کہ حکومت نے ان تمام اقدار اور یہ تمام اصول پس پشت ڈال دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :