راولپنڈی کینٹ بورڈ کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے عملے کی مکان مالکان کو نقشے کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر جمع کرانے کی ہدایت

بدھ 11 ستمبر 2019 23:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء)راولپنڈی کینٹ بورڈ کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے عملے نے غیر قانونی بلڈنگ اور بغیر نقشہ جات کے خلاف کاروائی میں کینٹ کے علاقوں ویسٹریج ، ڈھوک گجراں ، مصریال روڈ، افشاں کالونی ،رینج روڈ کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور بغیر نقشہ کی تعمیرات پر U/s 185اور U/s 256 کے تحت 18 خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مالکان کو نوٹس دیے اور ہدا یا ت جا ری کیں کہ وہ اپنے نقشے جلد از جلد کنٹو نمنٹ بو رڈ کے دفتر میں جمع کر وا ئیںتا کہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے۔