بہاولنگر۔انسانی گردوں کی غیر قانونی خریدوفروخت اور ٹراسپلانٹ کے گروہ میں شامل 2 ملزمان گرفتار

بدھ 11 ستمبر 2019 23:21

بہاولنگر۔ 11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ایف آئی اے ٹیم کی ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں بڑی کاروائی، انسانی اعضاء گردوں کی غیر قانونی خریدوفروخت اور ٹراسپلانٹ کے گروہ میں شامل 2 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کو گرفتار کے ایف آئی اے ٹیم ہمراہ ملتان لے گئی ذرائع کے مطابق 11 رکنی گر وہ میں ڈاکٹر، سرجن اور دیگر ملزمان شامل ہیں ملزمان کا تعلق مختلف شہروں سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :