جاپانی صنعتی اشیاء پر جنوبی کوریا کے محصولات تجارتی قواعد کی خلاف ورزی ہے، عالمی تجارتی تنظیم

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:39

جاپانی صنعتی اشیاء پر جنوبی کوریا کے محصولات تجارتی قواعد کی خلاف ورزی ..
ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او نے کہا کہ جاپانی صنعتی اشیاء پر جنوبی کوریا کے محصولات کو بین الاقوامی تجارتی قواعد کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، ڈبلیو ٹی او کی ایک اپیل کورٹ نے ایک ما تحت عدالت کے جاپان کے حق میں فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے جنوبی کوریا کو محصولات کے حوالہ سے صورت حال بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا نے سیمی کنڈکٹر اور موٹر سازی کے کارخانوں میں استعمال ہونے والے جاپانی سیمی کنڈکٹر پر چار سال قبل اس دلیل کے ساتھ 23 فیصد تک محصولات وصول کرنے شروع کر دیئے تھے کہ سیمی کنڈکٹر غیر منصفانہ طور کم قیمت پر فروخت ہونے سے اس کی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جس پر جاپان نے ڈبلیو ٹی او میں کیس کیا اور ایک عدالتی پینل نے اپریل 2018ء میں جاپان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے جنوبی کوریا کو صورت حال درست کرنے کی تاکید کی تھی۔ اس فیصلہ پر دونوں ممالک نے ڈبلیو ٹی او میں اپیل کی تھی۔ عدالتی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا یہ وضاحت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ جاپانی والووز جنوبی کوریا کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :