لیننگ کی ناقابل شکست ففٹی، آسٹریلیا ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 15 ستمبر 2019 15:55

برج ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) آسٹریلیا ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 107 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا، میگ لیننگ نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

(جاری ہے)

برج ٹائون میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے، کپتان سٹیفنی ٹیلر 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں، گریمونڈ 15 میک لین 13 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں، میگن سکوٹ نے 3 وکٹیں لیں۔ جواب میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کیا، کپتان میگ لیننگ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، ایلیز پری 14 گارڈنر 13 اور ایلیسا ہیلی 12 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں۔ ہنری نے 2 وکٹیں لیں۔

متعلقہ عنوان :