کابینہ ڈویژن کے لئے ایک ارب 41 کروڑ 33 لاکھ جاری

پیر 16 ستمبر 2019 12:11

کابینہ ڈویژن کے لئے ایک ارب 41 کروڑ 33 لاکھ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کابینہ ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 41 کروڑ 33 لاکھ سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 39 ارب 98 کروڑ 64 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے راولپنڈی میں 200 بستروں پر مشتمل گائناکالوجی سنٹر کے قیام کے لئے 22 کروڑ 71 لاکھ، کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے لئے 40 کروڑ، کراچی میں فلائی اوورز کی تمعیر کے لئے 17 کروڑ 86 لاکھ، کراچی پیکج کے تحت منگھو پیر روڈ کی تعمیر کے لئے 21 کروڑ 28 لاکھ، کراچی پیکج کے تحت نشتر روڈ ٹو منگھو پیر کے لئے 22کروڑ 37 لاکھ، کراچی پیکج کے تحت کے ایم سی کی فائر فائٹنگ کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے لئے 17کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :