جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والا مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار

پیر 16 ستمبر 2019 13:21

جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والا مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ایف آئی اے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ایئر پورٹ سے جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والا مسافر گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

مسعود خان نامی شخص جعلی دستاویزات پر ترکش ایئر لائن کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کررہا تھا کہ ایف آئی اے نے دستاویزات چیک کرنے کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتاہے کہ مسعود خان کا تعلق پشاور سے ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو ایف آئی اے کے انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :