چین ، وسط موسم خزاں کے تین روزہ تہوار کے دوران دس کروڑ 5 لاکھ چینی شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کیا

پیر 16 ستمبر 2019 14:09

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) چین میں رواں سال وسط موسم خزاں کے تین روزہ تہوار کے دوران دس کروڑ 5 لاکھ چینی شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کیا جس سی47.28 ارب یوان آمدن ہوئی۔اندرون ملک سیاحو ں کی تعداد میں یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.6فیصد اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزارت ثقافت و سیاحت کے اعدادوشمار کے مطابق فیسٹیول کے دوران حب الوطنی، خاندانی اقدار اور چین کی روایتی ثقافت کے فروغ کے لیے ملک بھر میں متعدد ایونٹس منعقد ہوتے ہیں جن میں سے ایک شنگھائی ٹوارزم فیسٹیول ہے جس میں 19ممالک اور خطوں سے 32گروپوں نے اپنی پرفارمنس سے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مڈ آٹم فیسٹیول کا سب سے نمایاں پہلو رات کو اہم مقامات کی سیرو تفریح ہے جس میں سیاح رات میں ژیان، چانگ کنگ، زیامین اور چینگڈو جیسے مقامات کی سیر سے لطف اندوز ہوتے ہیں جبکہ چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر زوزوانگ اور شمالی صوبے زیجیانگ کے شہر ووزہن سمیت تاریخی مقامات کو سجایا گیا۔

متعلقہ عنوان :