Live Updates

موجودہ حکومت نے موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا‘

ایم ٹو سابق حکومت نے 20 سال کے لئے ایف ڈبلیو او کو دی ہے ، معاہدے کے مطابق سالانہ دس فیصد اضافہ کیا جائے گا‘ موجودہ حکومت کے دور میں موٹرویز اور شاہراہیں وقت سے پہلے مکمل ہو رہی ہیں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے قومی اسمبلی میں ارکان کے سوالوں کے جوابات

پیر 16 ستمبر 2019 21:52

موجودہ حکومت نے موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا‘
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا‘ ایم ٹو سابق حکومت نے 20 سال کے لئے ایف ڈبلیو او کو دی ہے جس پر معاہدے کے مطابق سالانہ دس فیصد اضافہ کیا جائے گا‘ خانیوال والا سیکشن رواں سال کھول دیا جائے گا‘ موجودہ حکومت کے دور میں موٹرویز اور شاہراہیں وقت سے پہلے مکمل ہو رہی ہیں ۔

پیر کو قومی اسمبلی میں راجہ ریاض کے نکتہ اعتراض پر وفاقی وزیر مواصلات نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے ایم ٹو موٹرویز پر ٹول ٹیکس کے حوالے سے ایف ڈبلیو او کے ساتھ 20 سالہ معاہدہ کیا تھا اس معاہدے کے تحت ایف ڈبلیو او کو ہر سال ٹول ٹیکس میں سالانہ 10 فیصد اضافے کے اختیار کی شق رکھی گئی ہے‘ موجودہ حکومت کے دور میں ٹول ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ہم اگر اضافہ کریں گے تو عوامی مفاد کا خیال رکھیں گے۔ انہوںنے بتایا کہ عمران خان کی قیادت میں وزارت مواصلات کے منصوبے طے شدہ مدت سے پہلے مکمل کئے جارہے ہیں۔ این ایچ اے کے محصولات وصولیوں میں 52 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان سکھر موٹروے وقت سے پہلے مکمل ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپیکر کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی وہ قابل مذمت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات