پی ٹی اے نے موبائل کمپنی کو 5 جی سروسز سے متعلق اشتہاری مہم سے روک دیا

پیر 16 ستمبر 2019 23:22

پی ٹی اے نے موبائل کمپنی کو 5 جی سروسز سے متعلق اشتہاری مہم سے روک دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) پی ٹی اے نے موبائل کمپنی کو 5 جی سروسز سے متعلق اشتہاری مہم سے روک دیا ۔ترجمان کے مطابق نجی موبائل کمپنی کو 5 جی کا سرد ٹیسٹ اور ٹرائل کرنے کی اجازت دی گئی تھی،نجی موبائل کمپنی کو پاکستان میں 5 جی سروسز آفر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پی ٹی اے نے ہدایت کی کہ نجی کمپنی 5 جی سروسز کی فراہمی سے متعلق تمام اشتہارات واپس لے۔ترجمان کے مطابق ایسے اشتہارات 5 جی سروسز کے حوالے سے عوام کو گمراہ کرسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی اے نے 5 جی ٹیکنالوجی اور دیگر سروسز کے بارے میں روڈمیپ جاری چکا ہے،حکومتی پالیسی کے تحت مزید کمپنیاں بھی 5 جی سروسز کا ٹرائل کریں گی۔