جنوبی کوریا میں سوائن فلووائرس کی موجودگی کی تصدیق

منگل 17 ستمبر 2019 15:54

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) جنوبی کوریا میں افریقان سوائن فلووائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی گئی۔ جنوبی کوریا کی وزارت زراعت سے جاری ایک بیان کے مطابق شمالی کوریا کی سرحد کے ساتھ 12کلو میٹر کے فاصلے پر واقع جنوبی علاقے پاجو میں جانوروں میں سوائن فلو وائرس کی نشاندہی ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر خوراک و زراعت کیم ہیون سُو نے بتایا وائرس کی موجودگی کا علم ہونے پر وہاں کے تین پگ فارمز پر 4 ہزارسوروں کوتلف کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔پاجو کے فارم میں وائرس سے 5 سور ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔واضح رہے کہ شمالی کوریا میں سوائن فلو کی وباء پھیلی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :