پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت کو برطرف ملازم کے خلاف کاروائی کرنے سے روک دیا

بدھ 18 ستمبر 2019 23:54

پشاور۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) پشاورہائیکورٹ نے محکمہ صحت میں ملازمت سے برطرفی کیخلاف دائردرخواست منظور کرتے ہوئے محکمہ صحت کو سینئر کلرک کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

(جاری ہے)

سینئر کلرک محمد ایوب کو ڈی ایچ کیوچترال میں 2008 میں ایمبولینس خرد برد کیس میں نیب نے گرفتار کیا تھاسینئر کلرک نے چھ لاکھ روپے کی رضاکارانہ واپسی کی تھی ماتحت عدالت نے رضاکارانہ واپسی کرنیوالوں کو برطرفی کے احکامات جاری کئے تھے جس کوسینئر کلرک نے اپنی برطرفی کوہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس احمد علی کی عدالت کوبتایاگیاکہ سپریم کورٹ نے ریویو پٹیشن میں پچیس لاکھ سے کم رضاکارانہ طور واپس کرنے والوں کیخلاف کاروائی نہ کرنے کا کہا تھادلائل سننے کے بعددو رکنی بنچ نے درخواست منظور کرکے محکمہ صحت کو سینئر کلرک کے خلاف کاروائی سے روک دیا۔