مانانوالہ،کیمیکل سے تیار دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری

ً شہری پیٹ کے امراض کا شکار ہونے لگے، دودھ نما محلول تازہ دودھ کے نام پر شہریوں کو پلایا جانے لگا

بدھ 18 ستمبر 2019 23:56

ٰمانانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) کیمیکل سے تیار دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری شہری پیٹ کے امراض کا شکار ہونے لگے ہیں دودھ نما محلول تازہ دودھ کے نام پر شہریوں کو پلایا جانے لگا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہروں میں کیمیکل زدہ دودھ نما محلول کی تیاری کھلے عام فروخت ہو رہی ہے دودھ کے نام فروخت ہونے والا یہ محلول انسانی صحت کے خطرناک بتایا جاتا ہے سٹارچ پاوڈر۔

پریزرورز۔

(جاری ہے)

اور خشک دودھ وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے دودھ کی مقدار کو تین سے چار گنا اضافہ کرکے تیار شدہ دودھ نما محلول کو تازہ دودھ کے نام پر مختلف بازاروں چوکوں دوکانوں پر فروخت کیا جا رہا ہے جس کے استعمال سے شہری اور بچے پیٹ کے پچیدہ امراض میں مبتلا ہورہے ہیں خالص دودھ سے بھی کریم نکالنے کے لیئے مشینیں لگی ہوئی جو کریم نکال کر پاوڈر ڈال کر دوبارہ دودھ شہریوں کو فروخت کر دیا جاتا ہے شہریوں نے انسانی جانوں سے کھیلنے والے گھناؤنے فعل میں ملوث ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔

متعلقہ عنوان :