فرینکو اور نیکولا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

جمعرات 19 ستمبر 2019 17:18

فرینکو اور نیکولا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس مینز ..
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) فرینکو سکیوگر اور نیکولا مکٹک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں بیلاروس کی آندری واسلی ویسکی اور انکے امریکی جوڑی دار نکولس مونروئی کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

روس میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں فرینکو سکیوگر اور نیکولا مکٹک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلاروس کی آندری واسلی ویسکی اور انکے امریکی جوڑی دار نکولس مونروئی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :