شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ آئندہ ماہ چین میں شروع ہوگا

جمعہ 20 ستمبر 2019 14:21

شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ آئندہ ماہ چین میں شروع ہوگا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا گیارہواں ایڈیشن 5 اکتوبر سے شنگھائی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ٹورنامنٹ میں سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ ٹائٹل کا دفاع کرینگے۔

(جاری ہے)

مینز ڈبلز ایونٹ میں پولینڈ کے لیوکاس کیوبوٹ اور انکے برازیلین جوڑی دار مارسیلو میلو اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے لئے 83 لاکھ 22 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ 8 روز جاری رہنے کے بعد 13 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو شیڈول شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی، وہ سنگلز ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :