وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمودکا الیکٹرونک ڈیٹاپروسیسنگ سیل واسا کا دورہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) وائس چیئرمین واسا شیخ امتیازمحمود نے الیکٹرونک ڈیٹا پروسیسنگ سیل کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو میاں منیر،ڈپٹی ڈائریکٹر (ای ڈی پی) محمد صدیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آئی ٹی) ملک احسن حیات اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریونیو ملک آصف موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صدیق نے وائس چیئرمین واسا کو واسا بلز کی پراسیسنگ سے متعلق بریفنگ دی۔

وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہاکہ واساکے ریونیو کی بہتری کے لئے بلز کی بہتر پراسیسنگ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بہت ضروری ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ واسا کی بلنگ کا جدید سسٹم لگانے کے لئے اپنی تجاویز جلد از جلد پیش کریں تاکہ سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :