ملک شکیل اعوان کی وفاقی وزیر صحت ظفر مرزا اور علی محمد خان سے ملاقاتیں

آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن نے پیرامیڈیکس کونسل کی تشکیل کے ڈرافٹ کی وفاقی کابینہ سے منظوری پر شکریہ ادا کیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن کے مرکزی پریس سیکرٹری ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے مرکزی نمائندگان کی وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان سے الگ الگ ملاقات کی جس میں فیڈریشن نے ملک بھر کے پیرامیڈیکس کی جانب سے پیرامیڈیکس کونسل کی تشکیل کے ڈرافٹ کی وفاقی کابینہ سے منظوری پر وفاقی حکومت اور خصوصا وزیر صحت ظفر مرزا وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا شکریہ ادا کیا جنکی کاوشوں سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صحت کے شعبہ کے اہم ستون پیرامیڈکس کو ریگولیٹ کرنے کے لئے باڈی کی تشکیل ممکن ہوگی ۔

(جاری ہے)

کونسل کاقیام ایک تاریخی اقدام ہے جس سے نا صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک ملازمت کے زریعے زرمبادلہ بھیجنے والے پیرامیڈکس بھی مستفید ہو نگے ا نہوں نے کہا کہ اور کونسل کے قیام سے صحت کے شعبہ میں کام کرنے والے پیرامیڈکس کی صلاحیتوں میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ مریض بھی اعلی تعلیم یافتہ پیرا میڈکس کی صلاحیتوں مستفید ہونگے اور زرِ مبادلہ بھی بڑھانیکا سبب بنے گیں . ملاقات میں وفاقی وزیر صحت نے وفد کو یقین دلایا کہ اس کونسل کے قیام سے پیرامیڈیکس کی تمام کیٹیگریز مستفید ہونگی جبکہ وفد کی گذشتہ ملاقات کے مطالبہ پر وزیر صحت کونسل کے مسودے میں شامل کٹگریز کے ساتھ ساتھ دیگر کٹیگریز کو کونسل میں شامل کرنے کے لئے وفاقی کابینہ سے مسودہ میں خصوصی شِق کی منظوری لی ہے جس کے مطابق اب ملک بھر سے پیرامیڈکس کی زیرالتوا رہ جانے والی کٹیگریز کو بھی شامل کیا جا سکے گا اور ملک بھرمیں پیرا میڈکس کو یکساں سروس اسٹرکچرتنخواہ اور الانسز۔

دئیے جانے کو یقینی بنایا جائے گا. وفد کی قیادت مرکزی صدر شرافت اللہ یوسفزئی.جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان سرپرست اعلی سراج الدین برکی نے کی جبکہ چیف آرگنائزر ملک منیر،ممتاز جتوئی،پرویز خان،فضل قیوم ،سمیع الرحمن،ملک شکیل،ملک زیشان،خادم مستوئی،خان محمد جمالی ،سلیم خان،سید ضمیر بخاری ،اشرف کھوکھر، عبدلستار کنبھر،اور میوا رام ساقی سمیت دیگر بھی شامل تھے۔