میئر سکھر کا میونسپل ٹیکسز کی سست ریکوری پر اظہار برہمی

ریکوری اہداف کو مقررہ مدت میں پورا کریں اور ماتحت عملے پر نظر رکھیں , ریکوری کو ہر صورت بہتر بنانا ہوگا, بغیر منظوری کے سڑکوں پر رکھی کیبنز , صندل پیڑی وغیرہ ہٹوادی جائیں جبکہ کیبنز وغیرہ کی منظوری صرف ایسی جگہوں کیلئے دی جائے جہاں ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو پیدل چلنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، بیرسٹر ارسلان اسلام

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:27

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیح نے میونسپل ٹیکسز کی سست ریکوری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے افسران کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ ریکوری اہداف کو مقررہ مدت میں پورا کریں اور ماتحت عملے پر نظر رکھیں , ریکوری کو ہر صورت بہتر بنانا ہوگا, بغیر منظوری کے سڑکوں پر رکھی کیبنز , صندل پیڑی وغیرہ ہٹوادی جائیں جبکہ کیبنز وغیرہ کی منظوری صرف ایسی جگہوں کیلئے دی جائے جہاں ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو پیدل چلنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑی, نادہندہ صارفین کے واٹر کنکشن فوری طور پر منقطع کردئیے جائیں.

یہ ہدایات میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ریکوری عملے کیساتھ میٹنگ کے دوران جاری کیں , میٹنگ میں میونسپل کمشنر پیر واحد بخش , پی آر او پیر عطاء الرحمن خان , ایس پی او عابد علی انصاری , ٹی او خالد حسین جتوئی بھی موجود تھی. میٹنگ کے دوران میئر سکھر نے ریکوری عملے سے فردا فردا انکے کام کی نوعیت اور ریکوری کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور انہیں اپنی کاکردگی میں بہتری لانے کی ہدایت بھی جاری کیں.

ریکوری عملے کی گندے پانی کی فراہمی کی شکایت پر میئر نے انچارج واٹر ورکس پیر عطاء الرحمن خان سے وضاحت طلب کی جس پر انچارج واٹر ورکس نے بتایا کہ ٹینکس کی صفائی کی اشد ضرورت ہے , ٹینکس کی صفائی سے بہتری آئیگی, میئر نے ہدایت جاری کی کہ فوری طور پر ٹینکس کی صفائی کروائیں تاکہ شہریوں کی گندے پانی کی سپلائی کے حوالے سے شکایات کا ازالہ ہوسکے .

میئر سکھر نے ٹیکسیشن آفیسر کو بھی ہدایت جاری کی کہ واٹر بلنگ اسٹاف کو متحرک کریں تاکہ ریکوری کی صورتحال بہتر ہوسکی, میونسپل کی آمدنی میں اضافہ ہوگا تب ہی کارپویشن شہر میں مزید ترقیاتی کام کراسکے گی جبکہ نادہندگان صارفین کے کنکشن فوری طور پر منقطع کردئیے جائیں . میئر نے کہا کہ صارفین باقاعدہ ادائیگی کریں گے تو میونسپل کے وسائل میں اضافہ ہوگا اور بلدیہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھاسکے گی. میئر نے غیر حاضر ملازمین کے خلاف بھی سخت قانونی.کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کیں�

(جاری ہے)

�#

متعلقہ عنوان :