اینٹی ڈینگی ٹیمیں ان ڈوراور آؤٹ ڈور سرویلنس کرکے ڈینگی لاروا کے ذرائع کا صفایا کررہی ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:37

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں انسدادڈینگی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اس ضمن میں اینٹی ڈینگی ٹیمیں ان ڈوراور آؤٹ ڈور سرویلنس کرکے ڈینگی لاروا کے ذرائع کا صفایا کررہی ہیں۔انسدادڈینگی مہم کے سلسلے میں چیف ایگزیکٹو افسر ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے ٹیموں کی کاکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف آؤٹ ڈور مقامات کا دورہ کیا۔

وہ ڈومیلی سے ملحقہ علاقہ میں گئے اور انڈور سرویلنس کے بارے تفصیلات حاصل کرنے پر اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے محلہ خواجگان میں متعدد شہریوں کے گھروں میں جا کر چیکنگ کی اور محکمہ صحت کی ڈینگی کے حوالے سے انڈور سرویلینس چیک کرتے ہوئے ٹیموں کو زبردست سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انہوں نے قبرستانوں،ٹائر شاپس،کباڑ خانوں اور دیگر مقامات پر گئے اور ہدایت کی کہ ذمہ دارانہ انداز میں سرویلنس کو یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی لاروا کا صفایا کیا جاسکے ۔

انہوں نے قبرستانوں کی خصوصی مانیٹنرنگ جاری رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ہاٹ سپاٹ نظروں سے اوجھل نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب نے ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے سخت ترین ہدایات جاری کر رکھی ہیں لہذا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔