مسجد نبویﷺ کے امام شیخ علی الحضیفی کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

امام شیخ علی الحضیفی کے دماغ کی شریانوں میں خون کا بہاؤ متاثر ہوا جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 22 ستمبر 2019 17:14

مسجد نبویﷺ کے امام شیخ علی الحضیفی کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل ..
مدینہ منورہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22ستمبر2019ء) مسجد نبویﷺ کے امام شیخ علی الحضیفی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امام شیخ علی الحضیفی کے دماغ کی شریانوں میں خون کا بہاؤ متاثر ہوا جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امام شیخ علی الحضیفی مسجدِ نبویﷺ کے امام ہیں اس سے قبل وہ مسجد الحرام میں بھی امامت کے فرائض انجام دے چکے ہیں وہ اسلامیہ یونیورسٹی مدینہ میں اسلامی شریعہ اور توحید کے لیکچرر بھی رہے ہیں۔

امام شیخ علی الحضیفی مدھم، آہستہ اور گہری آواز میں قرآن مجید کی تلاوات کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں جانے جاتے ہیں اور ان کی آواز میں قرآن مجید کی تلاوت کو کروڑں مسلمان پسند کرتے ہیں۔ آج انہیں دماغ کی شریانوں میں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ آنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔