خیبرپختونخوا کے سرکاری سکول کے بچوں کاایک اور کارنامہ پاشا ایوارڈ زخیبرپختونخوا کے سرکاری سکول کے بچوں کے نام
اتوار 22 ستمبر 2019 19:05
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخواکے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش، خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹرشہباز خان اور ڈائریکٹر پراجیکٹس عاصم جمشید نے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء، اساتذہ اور ارلی ایج پروگرامنگ کے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے ایک بیان میں منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شہباز خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بچوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ ان کے مطابق ارلی ایج پروگرامنگ جیسے منصوبوں سے صوبے کے سرکاری سکولوں کے بچوں کو کم ہی عمر سے اس قابل بنایا جارہاہے کہ وہ انفارمیشن اینڈکمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں صوبے کا نام روشن کرسکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں سے خیبرپختونخوا کے بچوں کی ٹیموں کا آئی ٹی کے میدان میں بہترین پوزیشن حاصل کرنا خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ارلی ایج پروگرامنگ کی بڑی کامیابی ہے۔ ڈائریکٹر پراجیکٹس عاصم جمشید کے مطابق پاشا انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی ایوارڈز کے جونیئر سٹوڈنٹ کیٹگری میں ملک بھر کے بڑے بڑے پرائیویٹ سکولوں نے حصہ لیا تھا جس میں خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں طلباء نے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام دوسرے بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ان بچوں نے ثابت کردیا ہے کہ خیبرپختونخوا کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک تابناک مستقبل ہے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے زیرانتظام ارلی ایج پروگرامنگ صوبے کے مختلف سرکاری سکولوں میں جاری ہے جس میں چھٹی کلاس سے آٹھویں کلاس تک کے بچوں کو سافٹ وئیرز، گمیز اور ویب سائٹ بنانے کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس پروگرام کا دوسرا مرحلہ گزشتہ ہفتے شروع ہوچکا ہے جس میں ابتدائی طور پر سرکاری سکولوں کے آئی ٹی ٹیچرز کو تربیت دی جاررہی ہے جو کہ آگے جاکر سکول کے بچوں کو تعلیم دینگے۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.