کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر مقدمے کے اندراج کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پولیس اور دیگر حکام سے جواب طلب

پیر 23 ستمبر 2019 13:33

کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر مقدمے کے اندراج کیخلاف درخواست پر وفاقی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹریڈ مارک اور کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر مقدمے کے اندراج کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، پولیس اور دیگر حکام سے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم نے شیراز ذکا کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قانون کے برعکس کاپی رائٹس اور ٹریڈ مارک کی خلاف کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس کویہ مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں، پولیس نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، استدعا ہے کہ کاپی رائٹس کی خلاف پر درج مقدمہ خارج کیا جائے۔