آسٹریلوی ون ڈے کرکٹ کپ، وکٹوریہ نے تسمانیہ کو ایک رن سے ہرا دیا

پیر 23 ستمبر 2019 18:46

آسٹریلوی ون ڈے کرکٹ کپ، وکٹوریہ نے تسمانیہ کو ایک رن سے ہرا دیا
پرتھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) آسٹریلوی ون ڈے کرکٹ کپ میں وکٹوریہ نے تسمانیہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

پرتھ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں وکٹوریہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 185 رنز بنائے، ول سدرلینڈ نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ نیتھن ایلز نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ تسمانیہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 40.4 اوورز میں 184 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، بین میک درمٹ نے 78 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔کرس ٹریمن اور جیکسن کولیمن نے چار، چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :