’آئرلینڈ کیخلاف شکست کی وجہ انفرادی ریکارڈز کو ترجیح دینا تھا‘، کامران اکمل کا الزام

کھلاڑیوں کو ٹیم کے بارے میں سوچنا چاہیے اور اگر حالات ایسے ہی رہے تو ہم ہارتے رہیں گے : سابق وکٹ کیپر بیٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 11 مئی 2024 11:47

’آئرلینڈ کیخلاف شکست کی وجہ انفرادی ریکارڈز کو ترجیح دینا تھا‘، ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 مئی 2024ء ) پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر ذاتی مقاصد کو ترجیح دینے کا الزام لگایا ہے۔ ان کے تبصرے اس وقت سامنے آئے جب آئرلینڈ نے کلونٹرف کرکٹ کلب، ڈبلن میں پہلے T20I میں بابر اعظم اینڈ کمپنی کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ جب ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے تو ہم بہتر ہوں گے۔

کھلاڑیوں کو ٹیم کے بارے میں سوچنا چاہیے اور اگر حالات ایسے ہی رہے تو ہم ہارتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں دیکھ رہا ہوں کہ کھلاڑی ذاتی اہداف کو ترجیح دے رہے ہیں جو کہ ٹیم کے لیے اچھا نہیں ہے۔ ٹیم انتظامیہ جلد ہی اس کی نشاندہی کرے گی۔" واضح رہے کہ آئرلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی اور 183 رنز کا ہدف ایک گیند قبل ہی حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے خلاف 2007ء کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد یہ آئرلینڈ کی پہلی اور کسی بھی فارمیٹ میں صرف دوسری کامیابی تھی۔ میچ کے بعد بابر نے شکست کی وجہ خراب بولنگ اور فیلڈنگ کو قرار دیا۔ میچ کے بعد بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے 6 اوورز میں ہمارا آغاز اچھا نہیں تھا، پچ تھوڑی دو رفتار تھی اور اس میں کچھ اچھال تھا۔ اس کے بعد ہم اچھا کھیلے اور 182 رنز بنائے لیکن میرے خیال میں 190 اچھا سکور تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم اسی وجہ سے ہار گئے۔ بولنگ اور فیلڈنگ میں ہم نے اپنے منصوبوں پر عمل نہیں کیا اور میدان میں کچھ خرابیاں ہوئیں جس کی قیمت ہمیں چکانی پڑی۔

متعلقہ عنوان :