ایف آئی اے نے جج وڈیو کیس کا چالان انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت میں جمع کرا دیا

پیر 23 ستمبر 2019 19:51

ایف آئی اے نے جج وڈیو کیس کا چالان انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) ایف آئی اے نے جج وڈیو کیس کا چالان انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ عدالت نے لاپرواہی و غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ایف آئی اے کے چار افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں زیر سماعت مقدمہ سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا۔

جج وڈیو کیس کے ملزم میاں طارق کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پہلے جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد کی عدالت میں پیش کیا گیا اور مقدمہ یہاں سے منتقل ہونے پر قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان نے سماعت کی۔ وکیل صفائی نے ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کا چالان جمع نہ کرانے پر ملزم کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے کیس منتقل کرتے ہوئے ملزم کو آئندہ سماعت پر 30 ستمبر کو سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم سنایا۔

سائبر کرائم کی دفعات کے تحت درج مقدمہ کی سماعت انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت کی برہمی کے بعد ایف آئی اے نے مقدمے کا عبوری چالان پیش کر دیا۔ عدالت نے لاپرواہی و غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ایف آئی اے کے چار افسران ،،ڈائریکٹر افضل بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زفاروق لطیف، فضل محبوب اور کلیم اللہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی اور30 ستمبر کو ڈی جی ایف آئی اے کی طلبی کا حکم برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :