قندیل بلوچ قتل کیس کافیصلہ تین سال بعد سنا دیا گیا، بھائی کو عمرقید

جمعہ 27 ستمبر 2019 15:14

قندیل بلوچ قتل کیس کافیصلہ تین سال بعد سنا دیا گیا، بھائی کو عمرقید
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) ماڈل کورٹ کے جج عمران شفیع نے معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے قندیل بلوچ کے بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا سنادی جبکہ معروف عالم دین مفتی عبدالقوی سمیت پانچ ملزمان کو بری کردیاگیا ۔قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ 38ماہ بعد سنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاگیاتھا۔

جن ملزمان کو شک کافائدہ دے کر بری کیاگیا ہے ان میں مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین، حق نواز ،عبدالباسط اورظفر حسین شامل ہیں۔مقدمے کا فیصلہ تین سال دوماہ اور 11دن کے بعد سنایاگیا۔ اس موقع پر کمرہ عدالت کھچا کھچ بھرا ہواتھا۔ ملزمان اور وکلاء کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت اندر اورباہر موجودتھی۔