ٓجاپان کے کینٹومموٹا نے کورین اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں مردوں کا سنگل ٹائٹل جیت لیا

اتوار 29 ستمبر 2019 19:05

ئ*سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2019ء) جاپان کے ٹاپ رینک کھلاڑی کینٹومموٹا نے عالمی نمبر دو تائیوان کے شو تینشنگ کے خلاف اتوار کے روز کورین اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرکے مردوں کا سنگل ٹائٹل جیت لیا ہے۔ 25سالہ کھلاڑی نے فائنل میچ جو53منٹ تک جاری رہا ، میں شو کو 21-19،21-17سے ہرا دیا ۔ مموٹا نے اپنی 300ویں کامیابی سمیٹی ہے ، ان کا کیریئر 2016ء میں تنازعہ کی زد میں آگیا تھا جب انہیں ایک غیر قانونی جواء خانے میں جانے پر ایک سال سے زائد عرصے کے لئے معطل کردیا گیا تھا اور 2016ء کے ریو اولمپکس میں جگہ بنانے سے محروم رہے تھے ۔

جاپان سٹار کھلاڑی جو عالمی نمبر دو رہ چکے ہیں، نے اس کے بعد سے ٹاپ پوزیشن پر واپسی کے لئے محنت کی اور اتوار کے روز کامیابی سے ٹوکیو مقابلوں سے ایک سال قبل ان کی اولمپکس میں حصہ لینے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

خواتین کے فائنل میں چین کی ہی بنگ جیائو نے تھائی لینڈ کی رٹشانوک انٹانن کو 18-21,24-22,21-17سے مات دی ۔جنوبی کوریا نے خواتین کے ڈبلز میں سبقت حاصل کی ، کم سویونگ اور کونگ ہی ژونگ کی جوڑی نے اپنی ہم وطن لی سو ہی اور شن سیونگ شن کو 13-21,21-19,21-17سے ہرادیا۔ انڈونیشیائی جوڑی فجر الفیان اور محمد ریان آرڈیانتو نے جاپان کی جوڑی تاکیشی کامورا اور کیگو سونڈا کو 21-16,21-17سے شکست دے کر مردوں کا ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا