لوئر دیر، ہسپتالوں کی نجکاری اور پولیس رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 30 ستمبر 2019 15:49

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2019ء) علاقہ تھانہ چکدرہ تحصیل چکدرہ کے ڈاکٹرز اور دیگر ملازمین نے ہسپتالوں کی نجکاری اور پولیس کی پولیس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر بصیر، ڈاکٹر مجیب الرحمن،ڈاکٹر حبیب النبی، خواجہ فیض الغفور بازار صدر ،عمر پرویز وردگ کلاس فور ضلعی صدر، صلاح الدین پیرامیڈیکل جنرل سیکرٹری، سعادت خان پیرامیڈیکس ڈویژن صدر، ڈاکٹر حماد ڈی ای ایچ اے چیئرمین وغیرہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرہ میں مطالبات کیے گئے کہ ڈی ایچ اے، آر ایچ اے ایکٹ واپس لیا جائے، گرفتار قائدین کو رہا کیا جائے، پولیس گردی کا نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :