چین ، ہائی سپیڈ ریل گاڑی کے تیز ترین تصادم کا تجربہ

منگل 1 اکتوبر 2019 13:41

چین ، ہائی سپیڈ ریل گاڑی کے تیز ترین تصادم کا تجربہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2019ء) چین نے توانائی کو جذب کرنے والے آلات سے بنائی گئی ہائی سپیڈ ریل گاڑی کے تیز ترین تصادم کا تجربہ کیا ہے۔ تجربہ ہائی سپیڈ ٹرین کو76کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑا کر پٹڑی پر کھڑی دوسری ریل گاڑی سے ٹکرا کر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دنیا میں اس قسم کے تجربے کے لئے استعمال میں لائی جانے والی یہ تیز ترین رفتار ہے جس نے چین کی ریلوے کو دنیا کی محفوظ ترین ریلوے بنا دیا ہے۔

صوبہ شنڈونگ کے شہر چنگڈائو میں 2017ء میں قائم کی جانے والی ریل گاڑیوں کیآلات بنانے والی کمپنی چائنا ریلوے رولنگ سٹاک کارپوریشن کے ڈپٹی چیف انجینیئر ڈنگ سینسین نے کہا ہے کہ تجربے کے بعد اخذ کیا گیا ہے کہ اس قدر شدت سے ٹکرائو کے باوجود ٹرین کے ڈبوں کا اندرونی حصہ جڑا رہا جو چینی ریلوے کے لئے سیفٹی ٹیکنالوجیز کے استعمال کا مظہر ہے۔

متعلقہ عنوان :