پاکستان اور سری لنکا کی لاہور میں جمعہ کے روزپریکٹس،پری سیریز پریس کانفرنسزاور ٹرافی کی تقریب رونمائی کا شیڈول

سیریز کے لیے ایکریڈیشن پاسزنشتراسپورٹس کمپلیکس کے گیٹ نزد گورنمنٹ کالج گلبرگ سےجمعہ کےروز صبح 10 سے دوپہر 2بجے تک وصول کیے جاسکتے ہیں

جمعرات 3 اکتوبر 2019 20:33

پاکستان اور سری لنکا کی لاہور میں جمعہ کے روزپریکٹس،پری سیریز پریس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اکتوبر2019ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3ٹی ٹونٹی  میچز کی سیریز 5سے 9اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)


سیریز کے لیے  ٹیموں کی4 اکتوبر کو ٹریننگ ،پری سیریز پریس کانفرنسز اور ٹرافی کی تقریب رونمائی کے شیڈول کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
سیریز کے لیے ایکریڈیشن پاسز نشتراسپورٹس کمپلیکس کے گیٹ نزد گورنمنٹ کالج گلبرگ  سےجمعہ کےروز صبح 10 سے دوپہر 1بجے تک وصول کیے جاسکتے ہیں، برائے رابطہ: شکیل خان03008440284
سہہ پہر 3بجے: پاکستان کرکٹ ٹیم کاقذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس سیشن
شام 6:15بجے:کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمدفار اینڈ بلڈنگ میں واقع پریس کانفرنس روم میں پری سیریز پریس کانفرنس کریں گے
شام 6:45 بجے: کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد اور سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان داشن شناکاٹرافی کے ہمراہ پری سیریز فوٹو سیشن میں شرکت کریں گے
شام6:50 بجے:  کپتان سری لنکا کرکٹ ٹیمداشن شناکا پری سیریز پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
رات7بجے: سری لنکا کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس سیشن