ڑ*پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل (آج) کھیلا جائے گا

اتوار 6 اکتوبر 2019 19:20

Wاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2019ء) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل (ا?ج) پیر کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ مصنوعی روشنیوں میں شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم سری لنکا کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں ا?ئی لینڈرز نے گرین شرٹس کو 64 رنز سے مات دی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور ا?خری ٹی 20 انٹرنیشنل 9 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔