-صحت اور تعلیم کے شعبوں کی کار کردگی اور ان شعبوں میں بھرتیوں کے حوالے سے عوامی شکایات قابل برداشت نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

اتوار 6 اکتوبر 2019 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کی کار کردگی اور ان شعبوں میں بھرتیوں کے حوالے سے عوامی شکایات قابل برداشت نہیں عوامی شکایات کے ازالے کے لئے موثر اور سخت اقدامات یقینی بنائیں گے وزیراعلیٰ کی جانب سے عو ام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی شکایات وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اور متعلقہ ڈویژنل کمشنر تک پہنچائیںجبکہ وزیراعلیٰ کی جانب سے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اور تمام ڈویژنل کمشنروں کو عوامی شکایات کی وصولی کا طریقہ کار وضع کرنے اور عوام کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے وزیراعلیٰ نے عوامی شکایات اور ان کے حل کی پیش رفت رپورٹ وزیراعلی سیکرٹریٹ کو بھی ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :