ایران نے عراقی شہریوں کو دو ماہ کے لیے ویزے سے استثنی دیدیا

فیصلہ ایرانی اور عراقی عوام کے درمیان تعلقات کو گہرا اور مضبوط بنانے کے سلسلے میں کیا گیا،بیان

منگل 8 اکتوبر 2019 15:25

ایران نے عراقی شہریوں کو دو ماہ کے لیے ویزے سے استثنی دیدیا
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2019ء) ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی اراضی میں داخلے کے واسطے عراقی شہریوں کے لیے ویزے کی شرط دو ماہ کے لیے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ 24 اکتوبر 2019 سے 27 دسمبر 2019 تک نافذ العمل ہو گا۔ اس عرصے کے دوران تمام عراقی ویزے کے بغیر ایران کا دورہ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بغداد میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ ایرانی اور عراقی عوام کے درمیان تعلقات کو گہرا اور مضبوط بنانے کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ عراق کے اس اقدام کا جواب بھی ہے جس کے تحت بغداد حکومت نے محرم اور صفر دو ماہ کے دوران ایرانیوں کے لیے عراقی ویزے کی شرط ختم کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :