یوسف رضا گیلانی کے خلاف اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

بدھ 9 اکتوبر 2019 13:19

یوسف رضا گیلانی کے خلاف اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں ملزمان ..
اسلام اباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک مرتبہ پھر موخر کر دی گئی ۔ یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 31 اکتوبر کی نئی تاریخ مقرر کی گئی ۔ عدالت نے اگلی سماعت پر انعام اکبر کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ 31 اکتوبر کو تمام ملزمان پیش کیا جائے ۔