آندریا پیٹکوویک اور کوری گف آسٹریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 10 اکتوبر 2019 16:41

آندریا پیٹکوویک اور کوری گف آسٹریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ..
ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) جرمن ٹینس سٹار آندریا پیٹکوویک اور امریکہ کی کوئی گف آسٹریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

آسٹریا میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جرمنی کی آندریا پیٹکوویک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن ففتھ سیڈڈ جولیا گورجز کو 7-6(7-2) اور 6-0 سے مات دیکر ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کھلینے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایک اور میچ میں امریکا کی کوری گف کو یوکرائن کی کترینا کوزلووا کے خلاف 4-6، 6-4 اور 2-0 کی برتری تھی کے حریف کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئیں اور کوری گف نے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔