قصور،کاشتکار بہتر پیداوارکے حصول کیلئے گوبھی کی منظورشدہ اقسام کاشت کریں،ترجمان محکمہ زراعت

جمعرات 10 اکتوبر 2019 17:16

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے پھول گوبھی کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ پنیری کا شت بروقت شروع کردیں زمین کی تیاری کیلئے ریت گلی سڑی گوبرکی کھاداور عام مٹی کو 1.2.3کی نسبت سے بالترتیب ملائیں اس طرح تیارشدہ امیزے میں تقریباً 5تا 8انچ اونچی اور اڑھائی سے تین فٹ چوڑی کیاریاں بنائیں بہتر پیداوارکے حصول کیلئے گوبھی کی منظورشدہ اقسام کاشت کریں‘پنیری کیلئے کیاریوں میں 2 سے 2انچ فاصلے پر آدھے انچ گہری لائنوں میں کاشت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نرسری کاشت کے بعد پہلا ہفتہ اسے سرکنڈے پرالی یہ کھجورکے پتوں سے دن کے وقت ڈھانپ دیں اور رات کے وقت ان کو ہٹادیں اگائومکمل ہونے کے بعد اگر تیارشدہ پودزیادہ گھنی ہو تو اس کی چھدرائی کرکے بیمار اور کمزورپودوں کو نکال دیں۔