سخاکوٹ میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے 45سالہ شخص جاں بحق

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 18:34

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) سخاکوٹ میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے 45سالہ شخص جاں بحق ۔ وزیر آباد درگئی میں موٹر کار کی ٹکر سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا ۔ ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق :۔تحصیل درگئی میں ٹریفک کے الگ الگ واقعات میں دو آفراد جاں بحق ہو گئے ۔ پہلے واقعے میں درگئی وزیر آباد میں موٹر کار کی ٹکر سے طارق عزیز ولد ولد محمد غفور سکنہ وزیر آباد زشدید زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

واقعے میں موٹر کار ڈرائیور وصال محمد ولد آمیر محمد سکنہ پلوسئی درگئی بھی زخمی ہوا ۔ ایک اور حادثے میں سخاکوٹ سیف سی این جی کے قریب تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے تقریبأٴ45سالہ اورنگزیب خان ولد اسم نامعلوم سکنہ شیرگڑھ ہاتھیان شدید زخمی ہوا جس کو طبی امداد کے لئے درگئی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوا ۔تھانہ لیویز سخاکوٹ نے ڈرائیور اشفاق ولد گل باچہ سکنہ غریب آباد تحت بھائی کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے ۔ واقعات کی رپورٹ درج کرکے مذید تفتیش کی جارہی ہے ۔