پمز میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھ سو سے زائد ڈینگی کے مشتبہ مریض لائے گئے

پیر 14 اکتوبر 2019 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی آمد کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا ،پمز میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھ سو سے زائد مشتبہ مریض لائے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پمز کے مطابق 100 سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،ڈینگی وارڈ میں داخل مریضوں کی تعداد 70 ہوگئی۔ترجمان پولی کلینک کے مطابق پولی کلینک میں ڈینگی کے 99 مریض زیر علاج ہیں ،پولی کلینک میں چار مریضوں کی حالت غیر تسلی بخش ہے ۔ ترجمان پولی کلینک کے مطابق پولی کلینک میں اب تک ڈینگی کے 3 ہزار آٹھ سو مریضوں کا علاج کیا گیا۔نجی ہسپتالوں میں 80 مریض زیر علاج ہیں ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد آٹھ ہزار تک پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :